ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آسیان اجلاس کسی بڑی پیش رفت کے بغیرختم

آسیان اجلاس کسی بڑی پیش رفت کے بغیرختم

Sun, 30 Apr 2017 22:47:48    S.O. News Service

منیلا30اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کا سالانہ سربراہی اجلاس ہفتے کی شب فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں کسی خاص پیش رفت کے بغیر اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان آج بروز اتوار جاری کیا گیا، جس میں رکن ریاستیں جنوبی چین کے سمندری تنازعات پر کوئی ٹھوس موقف اختیار کرنے میں ناکام رہیں۔ میزبان ملک کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے ایک موقع پر کہا کہ جب بحری تنازعے کا ذکر کرنے کا کوئی فائدہ ہی نہیں، تو اسے اٹھایا ہی کیوں جائے۔ اس مشترکہ بیان میں رکن ریاستوں کے مابین تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔
 


Share: